شائع 25 مارچ 2016 06:49am

پاکستان کی معروف اداکارہ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

لاہور:پاکستان کی معروف اور نامور اداکارہ ماہ نور اس وقت خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ بی بی پاک دامن کے مزار سے واپس گھر آرہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور اور ان کی والدہ بی بی پاک دامن کے مزار سے واپس گھر آرہی تھیں کہ ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں ماہ نور اور ان کی والدہ بال بال بچ گئیں۔

Read Comments