Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ماسکو :ماسکو میں پھنسے نو پاکستانی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ایف آئی اے حکام نے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے کے بعدمسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ماسکو میں پھنسے نو پاکستانی آج صبح غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے سکس ٹو فور کے زریعے آٹھ بج کر سترہ منٹ پردوبئی کے راستے لاہور پہنچے۔ ایف آئی اے حکام نے تقریباً پونے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ اور ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر جانے کے اجازت دی۔ ایئرپورٹ سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے نے ان کی کوئی مدد نہی کی۔ بایئس تاجر ماسکو اور تین ابھی بھی دوبئی میں ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور اور اسکے گردونواح کے علاقوں سے مزید پینتیس مسافر ماسکو پہنچے تھے۔جن میں سے ستائیس ابھی بھی دوبئی میں موجود ہیں۔جنہیں غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے آج رات لاہور لایا جائے گا۔
ماسکو :ماسکو میں پھنسے نو پاکستانی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ایف آئی اے حکام نے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے کے بعدمسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔
ماسکو میں پھنسے نو پاکستانی آج صبح غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے سکس ٹو فور کے زریعے آٹھ بج کر سترہ منٹ پردوبئی کے راستے لاہور پہنچے۔ ایف آئی اے حکام نے تقریباً پونے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ اور ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر جانے کے اجازت دی۔
ایئرپورٹ سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے نے ان کی کوئی مدد نہی کی۔ بایئس تاجر ماسکو اور تین ابھی بھی دوبئی میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور اور اسکے گردونواح کے علاقوں سے مزید پینتیس مسافر ماسکو پہنچے تھے۔جن میں سے ستائیس ابھی بھی دوبئی میں موجود ہیں۔جنہیں غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے آج رات لاہور لایا جائے گا۔