Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں اور عوام کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں،اس سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پینتیسویویں سائینٹیفک سمپوزیم سے خطاب میں گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اعانت سے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے اور معیشت کا احیا ہو رہا ہے۔ سی پی ای سی اور روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے اس کی مثال ہیں۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سروسسز کے دائرے کو دیہاتی علاقوں تک مزید پھیلائیں۔اس موقع پر گورنر نے شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
لاہور:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں اور عوام کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں،اس سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔
لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پینتیسویویں سائینٹیفک سمپوزیم سے خطاب میں گورنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اعانت سے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے اور معیشت کا احیا ہو رہا ہے۔ سی پی ای سی اور روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے اس کی مثال ہیں۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سروسسز کے دائرے کو دیہاتی علاقوں تک مزید پھیلائیں۔اس موقع پر گورنر نے شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔