پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2016 08:12am

رسالپور:پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی،پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا ،تقر یب کے مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے سربراہ نے اردو میں بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے دونوں ممالک کی دوستی تاقیامت قائم رہے۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے 135ویں جی ڈی پائلٹ سمیت چھ مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی 164کیڈٹس نے تربیت مکمل کی جن میں بارہ خواتین بھی شامل ہیں،ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین اونال تقریب کے مہمان خصوصی تھیانہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

کمانڈر ترک فضائیہ نے اردو میں بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں،پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اس دوران فضا رنگوں سے سج گئی ،بعد میں پاک فضائیہ کے پیرا گلائیڈر نے فضا سے زمین پر اترنے کا کامیاب مظاہرہ پیش کیا ۔

Read Comments