را کےافسرکی گرفتاری پربھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

شائع 25 مارچ 2016 08:23am

اسلام آباد:بلوچستان سے "را "کے افسر کی گرفتاری پربھارتی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور پاکستا ن میں بھارتی ایجنسی کی سرگرمیوں سے متعلق وضاحت مانگ لی گئی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ کی بلوچستان سے گرفتاری کے معاملے پر پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبانوالا کودفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ دیا گیا اور بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی سرگرمیوں سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔

گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس ادارے اور فورسز نے کارروائی یے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی''را'' کے نیوی میں حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو یو گرفتارکیا تھا۔ بھارتی ایجنٹ کو اسلام آباد منتقل یردیا گیا۔

کل بھوشن یادیو بلوچستان میں دہشتگردوں کی تربیت اور تخریب کار کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ ''را''کے ایجنٹ کے بلوچستا ن کی کالعدم تنظیموں کے کمانڈرکے ساتھ رابطے تھے۔

Read Comments