شائع 25 مارچ 2016 09:07am

جان ابراہم کی فلم ”راکی ہنڈسم “آج دنیا بھر میں ریلیز

بولی وڈ اداکار جان ابراہم کی ایکشن سے بھرپور فلم راکی ہنڈسم آج دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ۔دوہزار د س میں جنوبی کورین ایکشن فلم نے ایکشن فلموں کے شائقین کے دل جیتے۔

اور اب فلم کا ہندی ورژن ایکشن کے رنگ بکھیرنے آگیا۔ فلم دی مین فرام نو ویئر کی کہانی سے متاثر ہوکر بننے والی فلم راکی ہنڈسم نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

فلممیں راکی ہینڈسم کا مرکزی کرداربولی وڈ ہیرو جان ابراہم نبھارہے ہیں۔ فلم میں جان ابراہم مار دھاڑ اور ایکشن کے بھرپور انداز لئے دشمن کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ شروتی ہاسن اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

فلم کی کہانی کبیر نامی بہادر شخص پر مبنی ہے جو ڈرگ مافیا کیخلاف کھڑا ہوجاتا ہے، جرائم پیشہ گروہ کبیر کے مشن کو ناکام بنانے کیلئے آٹھ سالہ معصوم بچی دیا کو اغوا کرلیتا ہے جو کبیر کو جان سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔فلم کی ریلیز سے پہلے ہی فلم کے گانوں کو شائقین کی بھرپور توجہ مل رہی ہے۔

Read Comments