Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو سے مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ تین مغویوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ابراہیم حیدری کے علاقے ایاز گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کی، اغواء کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی توجوابی فائرنگ سے تین اغوا کار ہلاک ہو گئے، جبکہ تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے تین مغوی فرحان اسکی بیوی رفعت اور بیٹی افرا کو بازیاب کرا لیا گیا۔ اغواء کاروں کی شناخت قاسم ، بلال اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کے لیے چار لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
کراچی :کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو سے مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ تین مغویوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ابراہیم حیدری کے علاقے ایاز گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کی، اغواء کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی توجوابی فائرنگ سے تین اغوا کار ہلاک ہو گئے، جبکہ تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے تین مغوی فرحان اسکی بیوی رفعت اور بیٹی افرا کو بازیاب کرا لیا گیا۔
اغواء کاروں کی شناخت قاسم ، بلال اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کے لیے چار لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔