ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں تحفظ کا فرض ہے،لیفٹننٹ جنرل
کوئٹہ میں یوم شہداء کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ قیام پاکستان عام واقعہ نہیں، پاکستان کے نظریات پرسب سے زیادہ حملے بلوچستان میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نظریے اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ لازم نہیں بلکہ فرض ہے کیونکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا مزید کہنا تھاکہ بلوچ قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والے اسلام نظریات کیخلاف ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور شہداء کی ملک کے دفاع کیلئے دی گئیں قربانیوں کو بھی سراہا۔