سندھ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں،ایاز لطیف پلیجو

شائع 25 مارچ 2016 01:33pm

کراچی:قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ کچی شراب سے سندھ میں ہلاکتیں صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، سندھ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ،اعلی عدالت اس واقعے کا ازخود نوٹس لے۔

زہریلی شراب کے باعث اندرون سندھ ہلاکتوں پر قومی عوامی تحریک نے سندھ حکومت کیخلاف ریلی نکالی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ شراب سے ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، انہیں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔

Read Comments