Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے نیاضابطہ اخلاق بنا دیا گیا۔تعلیمی اداروں میں طلبہ سے صفائی کروانے اور گیٹ پر ڈیوٹی دینے پر پابندی لگادی گئی۔ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھرکے تعلیمی اداروں کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام اضلاع کے اسکولوں میں طلبہ سے صفائی کروانے اور گیٹ پر ڈیوٹی دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے،محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اسکول سربراہان کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کرتے ہوئے گیٹ پرڈیوٹی اور صفائی کے لیے فروغ تعلیم فنڈ سے عملے کی بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سربراہان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد:پنجاب کے سرکاری سکولوں کیلئے نیاضابطہ اخلاق بنا دیا گیا۔تعلیمی اداروں میں طلبہ سے صفائی کروانے اور گیٹ پر ڈیوٹی دینے پر پابندی لگادی گئی۔
ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھرکے تعلیمی اداروں کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام اضلاع کے اسکولوں میں طلبہ سے صفائی کروانے اور گیٹ پر ڈیوٹی دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے،محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں اسکول سربراہان کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کرتے ہوئے گیٹ پرڈیوٹی اور صفائی کے لیے فروغ تعلیم فنڈ سے عملے کی بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سربراہان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔