کراچی:وائرلیس گیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک

شائع 25 مارچ 2016 01:47pm

کراچی:کراچی میں وائر لیس گیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے ملزمان لوٹ مار کررہے تھے۔

الفلاح پولیس نے بتایا کہ وائر لیس گیٹ کے قریب دو مسلح ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گشت پر موجود اہلکار موقع پر پہنچ گئے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس کی جوابی کاروائی سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے، زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔

Read Comments