آرمی چیف کی فرانس سیکرٹری جنرل برائے دفاع وسلامتی سے ملاقات

شائع 25 مارچ 2016 01:55pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع وسلامتی کی ملاقات۔ دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاع اورتعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پربھی گفتگوکی گئی۔

Read Comments