خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری

شائع 17 دسمبر 2015 01:30pm

پشاور:خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،پشاور میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کے اکسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین پلائی جائے گی۔خیبرپختونخوا میں مہم کے لئے سات ہزاراور فاٹا میں چھبیس سو پولیو رضا کاروں کی ٹیمیں خدمات سرانجام دیں گی جن کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پشاور میں مہم کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Read Comments