بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرون ہاتھ ملوث ہے، نثار

شائع 25 مارچ 2016 05:20pm

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے بلوچستان سے را ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ تفتیش میں ایران سے مدد لی جائے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، جن کی کاوشوں سے اس ملک میں دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا بلوچستان میں را ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے، اس معاملے کی مفصل تفتیش ہونا باقی ہے۔ تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائے گی۔

Read Comments