Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لودھراں:سی ٹی ڈی ملتان نے لودھراں میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے لودھراں کے علاقے آدم واہن میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقابلے میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ گروپ سے جن کے قبضے سے ملتان کے حساس مقامات اور دفاتر کے نقشے ، ایک خود کش جیکٹ ، دستی بم اور اسلحہ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لودھراں:سی ٹی ڈی ملتان نے لودھراں میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے لودھراں کے علاقے آدم واہن میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقابلے میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ گروپ سے جن کے قبضے سے ملتان کے حساس مقامات اور دفاتر کے نقشے ، ایک خود کش جیکٹ ، دستی بم اور اسلحہ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔