تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی خطرے سے دوچار ہے،گورنرسندھ

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2016 05:34am

کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج کل تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی خطرے سے دوچار ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سیفٹی پروگرام کا افتتاح کیا،ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت ہمارے ملک کے مستقبل کی حفاظت ہے،والدین اور مخیر حضرات سیفٹی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

صوبائی وزیرتعلیم نثار کھوڑو بھی وہیں موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی ہے، لیکن مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کی عمارات سات سو کے قریب ہیں، ان کا سروے کراکے ان کے مسائل معلوم کریں گے۔

Read Comments