ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بہترین کام کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کپور اینڈ سنز کی شاندار کامیابی کے بعد بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے اپنی یادداشتوں کو کھنگالتے ہوئے بتا یا کہ ابتداءمیں مجھے یقین نہیں تھاکہ مجھے اتنی کامیابی اور شہرت ملے گی۔
انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتداءمیں مجھے ٹی وی پر کام کرنے کے بہت ہی کم پیسے ملا کرتے تھے ،مجھے یاد ہے ایک سٹ کام میں کام کرنے کے مجھے تین ہزار فی ایپی سوڈ کی رقم ملی تھی اور ان پیسوں کو حاصل کر کے مجھے بے انتہا خوشی ہوئی تھی۔
شروع میں مجھے کام کرتے ہوئے کافی گھبراہٹ محسوس ہوتی تھی کہ لوگوں کو شاید میرا کام پسند نہیں آئے گا لیکن اب میڈیا میں اتنا عرصہ گزارنے کے بعد میں ہر طرح کا کردار کرسکتا ہوں ،مجھے چیلنجنگ رول کرنا پسند ہے جس میں ا پنی صلاحیتوں کو دکھانے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
بھارت میں بے انتہا مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا ڈرامہ زندگی گلزار ہے بھارتی چینل پر آن ائیر ہونے سے قبل مجھے بہت ڈر لگ رہا تھا کہ ایک غیر ملک میں میرا کام پسند کیا جا ئے گا یا نہیں لیکن مجھے بھارت میں بھی ویسا ہی پیار ملا جتنا پاکستان سے ملا ہے۔