بلاول بھٹو آج سے پنجاب کا دورہ شروع کر رہے ہیں
پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سہہ پہر رحیم یار خان پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور دیگر پارٹی عہدیدار انکا استقبال کریں گے۔ وہ آج شام جمال دین والی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
بعد ازاں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی رحیم یار خان میں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کل بہاولپور جائیں گے جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
Read Comments