شائع 26 مارچ 2016 09:16am

رنویردیپیکا کواکیلا چھوڑنے سے خوفزدہ

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نزدیکیاں بڑھتی جارہی ہیں دونوں کی دوستی کے چرچے چاروں طرف پھیل چکے ہیں۔بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ رنویر دیپیکا کو اب کہیں بھی اکیلا نہیں چھوڑتے ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دیپیکا پڈوکون گزشتہ کچھ دن پہلے اپنی قریبی دوست کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے سری لنکا گئی تھیں ان کا یہ دورہ دو دن پر مشتمل تھا ،لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ بھی گئے تھے۔

دیپیکا کی سری لنکا روانگی کے وقت رنویر دبئی میں شوٹنگ کر رہے تھے جیسے ہی انہیں پتہ چلا وہ تمام کام چھوڑ کر دیپیکا کے ساتھ سری لنکا چلے گئے۔

رنویر دیپیکا کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑ رہے؟کیا وجہ ہے کہ دونوں اداکار ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں؟یہ سب دیکھ کر صاف پتہ چل رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

Read Comments