Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ، جس میں پاکستان باالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ۔ملا قات کے دوران خطے کی سیکیورٹی پاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرحدی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی آمدورفت روکنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی صدر نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا۔ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان باالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس حوالے سے چند روز قبل پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ، جس میں پاکستان باالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ۔ملا قات کے دوران خطے کی سیکیورٹی پاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرحدی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی آمدورفت روکنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی صدر نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا۔
ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان باالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس حوالے سے چند روز قبل پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔