گوجرانوالہ: جعلی عامل نے مبینہ طور پر ایک شخص کی جان لے لی

شائع 26 مارچ 2016 12:58pm

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے جن نکالنے کا عمل کرنے کے دوران مبینہ طور پرزندہ جلا کر ایک شخص کی جان لے لی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کارہائشی ساٹھ سالہ محنت کش عبدالستار کچھ عرصہ سے بیمار تھا جس کے علاج کے لیے اس کے اہل خانہ نے گوجرہ سے عامل سائیں بابا کو بلوایا،عامل نے جن نکالنے کے عمل کرنے کے دوران مبینہ طور پرزندہ جلا کرعبدالستار کی جان لے لی۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ جن نکالنے کے بہانے بابا نے عبدالستار کو کمرے میں بند کردیا، صبح کمرہ کھولا تو مقتول جھلسا ہوا تھا۔پولیس نے لاش کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے جعلی عامل اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Read Comments