Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیراحسن اقبال کہتے ہیں کہ اگلے سال دیامربھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جایے گا، حکومت کا ویژن ہے کہ سرمایہ کاری کیے بغیرترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔اسلام آباد میں ترقی کے لئے موٴثر حکمت عملی کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ علم میں جدت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ہم پینتیس سالہ مارشل لا کی قیمت چکا رہے ہیں۔غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،ویژن دوہزار پچیس تمام سٹیک ہولڈرز سے مسلسل مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے،پاک چین اقتصادی راہ داری کا منصوبہ خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
اسلام آباد:وفاقی وزیراحسن اقبال کہتے ہیں کہ اگلے سال دیامربھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا جایے گا، حکومت کا ویژن ہے کہ سرمایہ کاری کیے بغیرترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ترقی کے لئے موٴثر حکمت عملی کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ علم میں جدت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ہم پینتیس سالہ مارشل لا کی قیمت چکا رہے ہیں۔غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،ویژن دوہزار پچیس تمام سٹیک ہولڈرز سے مسلسل مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے،پاک چین اقتصادی راہ داری کا منصوبہ خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔