پاکستانی زائرین کی زیر حراست،بھارتی وزار ت خارجہ سے جواب طلب

شائع 26 مارچ 2016 05:03pm

اسلام آباد:پاکستان کے پینتیس ہندو زائرین کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر بھارتی ریاست راجستھان میں حراست میں لے لیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ میں معاملہ اٹھایا ہے۔

پاکستان کے پینتیس ہندو زائرین کو بھارتی ریاست راجستھان کے رام دیورا ڈسٹرکٹ میں حراست میں لے لیا گیا۔زائرین بابا رام دیو کے مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جا رہے تھے،راجستھان پولیس کے مطابق پاکستانی زائرین کے پاس رام دیورا کا ویزا نہیں تھا، ان کے پاس متھورا اور ہری دوار کے ویزے تھے۔زیر حراست پاکستانی زائرین صحرائے تھر سے بھارت میں داخل ہوئے جن کا تعلق سندھ کے علاقوں میرپورخاص،تھرپارکراور عمرکوٹ سے ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے زائرین کی حراست کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ سے معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے زائرین کی فوری واپسی کی درخواست کی ہے، ہمیں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

Read Comments