Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :روس میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کاعمل جاری ہے، استنبول سے مزید اٹھارہ پاکستانی وطن پہنچ گئے،کہتے ہیں ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔ماسکوسے ترکی ڈی پورٹ کیے گئے مزید اٹھارہ پاکستانی آج صبح پاکستان پہنچ گے، یہ افراد فلائٹ ٹی کے سیون ون زیرو کے ذریعے آج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے،تاجروں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ماسکومیں براسلوک کیاگیا،حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کہ اس طرح تذلیل کیوں کی گئی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان سے تجارتی دورے پرماسکو جانے والے ایک سو پچاس پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پرروک کر کئی گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا گیا اوربغیرکسی وجہ کے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد :روس میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کاعمل جاری ہے، استنبول سے مزید اٹھارہ پاکستانی وطن پہنچ گئے،کہتے ہیں ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔
ماسکوسے ترکی ڈی پورٹ کیے گئے مزید اٹھارہ پاکستانی آج صبح پاکستان پہنچ گے، یہ افراد فلائٹ ٹی کے سیون ون زیرو کے ذریعے آج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے،تاجروں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ماسکومیں براسلوک کیاگیا،حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کہ اس طرح تذلیل کیوں کی گئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان سے تجارتی دورے پرماسکو جانے والے ایک سو پچاس پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پرروک کر کئی گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا گیا اوربغیرکسی وجہ کے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔