ہارپرشاہد آفریدی کو موردو الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے،خورشید شاہ

شائع 27 مارچ 2016 06:45am

سکھر:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود اب بھی شاہد آفریدی کے فین ہیں کہتے ہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہارپرشاہد آفریدی کو موردو الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے،وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہاورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ذمہ دار مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو ٹھہرادیا تاہم کپتان شاہد آفریدی کے بارے انکے خیال تھا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اکیلا انہیں موردو الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ را کیایجنٹ کی گرفتاری سے واضح ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہاہے، حکومت ثبوت اقوام متحدہ میں لے کر جائے۔انکا کہنا تھا کہ جس طرح مودی بغیر ویزے کے نوازشریف کے گھر آئے تھے نوازشریف بھی بغیر ویزے کے بھارت کادورہ کرآئیں۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد بحال ہوناچاہیے۔

Read Comments