چوبیس اپریل کو جلسہ کرکے پاکستانیوں کو سرپرائز دوں گا،مصطفی کمال

شائع 27 مارچ 2016 06:48am

کراچی:رہنما پاک سرزمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چوبیس اپریل کو جلسہ کرکے پاکستانیوں کو سرپرائز دوں گا۔ حیدرآباد کے لوگوں کو اکھٹا کررہے ہیں، جلد ہی میرپور خاص کا بھی دورہ کریں گے۔

ڈیفنس کراچی میں پاک سرزمین کے ہیڈ آفس کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اب جاری رہے گا، جو ذمہ داری اب کندھوں پر آئی ہے اسے پورا کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوبیس اپریل کے جلسے میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ شہر شہر اور گلی گلی جاکر لوگوں سے رابطے کیے جائیں گے۔ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاملے کا حکومت نوٹس لے، یہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے، ایسے میں ٹی ٹوئنٹی تو کیا ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنا بھی مشکل ہے۔

Read Comments