پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے

شائع 27 مارچ 2016 07:07am

کراچی:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ گرجا گھروں میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔ مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور ایسٹر کے خصوصی گیت بھی گائے۔

مسیحی برادری کے رہنما بشپ عرفان شبیر کے مطابق ایسٹر قربانی،نجات اور فتح کا پیغام دیتا ہے۔ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی خواتین خصوصی میٹھے پکوان تیار کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو بطور تحائف بھی بھیجے جاتے ہیں۔

مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Read Comments