مئی میں کراچی میں گرم ہواوٴں کے سبب ہیٹ اسٹروک کی پیشگوئی

شائع 27 مارچ 2016 07:14am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے مئی کے دوران کراچی میں گرم ہواوٴں کے باعث ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کردی۔ گزشتہ سال گرمی سے اموات کے باوجود انتظامیہ کو ہوش نہیں آیا، محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سے کہا ہے عملہ تربیتی یافتہ نہیں، گرمی کے مریضوں سے کیسے نمٹے گا۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ نے بھرپور دعویٰ کیا تھالیکن محکمہ صحت کا موٴقف ہے گرمی سے متاثرہ افراد سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی عملہ تربیت یافتہ ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کو خط لکھ دیا،جس میں کہا گیا ہے مئی کے دوران گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔لوگوں کو گرم ہواوٴں سے بچاوٴ کے لیے عوام کوفوری تربیت فراہم کی جائے۔فوری طورپرشہرکے ہرضلع سے کم از کم پچاس افسران کو تربیت دی جائے۔

گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک نے تباہی مچا دی تھی،شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

Read Comments