Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چترال:چترال میں برفانی تودے کے نیچے دبے مزید دو طلبا کی لاشیں نو روز کے بعد نکال لی گئیں،تودے کی زد میں آنے والے پانچ طلبا اب بھی لاپتہ ہیں۔چترال کے علاقے کریم آباد سوسوم میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے مزید دو طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید پانچ طلبا کی تلاش جاری ہے۔کریم آباد سوسوم میں اسکول کے بارہ بچے برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار بچوں کو تو بحفاظت نکال لیا جبکہ آٹھ طالب علم لا پتہ ہوگئے تھے۔اس دوران مزید ملبہ گرنے سے ایک لڑکا دب گیا تھا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران دو بچوں مبشر اور رحمت کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ آج نو روز بعد مزید دو طالب علموں کی لاشیں نکال لیں گئیں جبکہ مزید پانچ طالب علموں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چترال:چترال میں برفانی تودے کے نیچے دبے مزید دو طلبا کی لاشیں نو روز کے بعد نکال لی گئیں،تودے کی زد میں آنے والے پانچ طلبا اب بھی لاپتہ ہیں۔
چترال کے علاقے کریم آباد سوسوم میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے مزید دو طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید پانچ طلبا کی تلاش جاری ہے۔کریم آباد سوسوم میں اسکول کے بارہ بچے برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار بچوں کو تو بحفاظت نکال لیا جبکہ آٹھ طالب علم لا پتہ ہوگئے تھے۔اس دوران مزید ملبہ گرنے سے ایک لڑکا دب گیا تھا۔
امدادی کارروائیوں کے دوران دو بچوں مبشر اور رحمت کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ آج نو روز بعد مزید دو طالب علموں کی لاشیں نکال لیں گئیں جبکہ مزید پانچ طالب علموں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔