پاکستان میں تخت لاہور جیسی سیاست نہیں چاہیے،بلاول بھٹو

شائع 27 مارچ 2016 12:18pm

رحیم یار خان:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ،بیوروکریسی اور میڈیا سب ربڑ اسٹیمپ ہیں،پاکستان میں تخت لاہور جیسی سیاست نہیں چاہیے۔

رحیم یار خان میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمال دین والی میں جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی،دوران جلسہ بار بار بجلی بند کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آمریت کے خلاف ہمیشہ سے جدوجہد کر رہی ہے۔تخت لاہور نے رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چھین لیا تھا،ضلع کونسل میں پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت لے کر تخت لاہور کو للکارا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں ان کے مخالفین ایک بھی ضلع کونسل نہیں جیت سکے۔خطاب کے بعد بلاول بھٹو بہاولپورکے لیے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ کل ورکرز کنونشن سے خطاب اور ہائیکورٹ بار کے وفد سے ملاقات کرینگے۔

Read Comments