گرفتار را کے ایجنٹ سے تحقیقات میں اہم پیش رفت

شائع 27 مارچ 2016 12:29pm

اسلام آباد:پاکستان میں گرفتاربھارتی جاسوس بھوشن یادیو سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،بھوشن یادیو کے موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔تحقیقاتی ادارے بھارتی جاسوس کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کی تحقیقات کررہے ہیں۔اس ضمن میں جاسوس کے موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔جبکہ بھارتی ایجنٹ کے پاکستان میں ممکنہ ساتھیوں سے رابطوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ بھارتی جاسوس پاکستان کے علاوہ بھارت اورایران میں کن لوگوں کیساتھ رابطے میں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس کے ''را''ہیڈ کوارٹرز سے ہدایات حاصل کرنے سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ بھارتی جاسوس کی آئندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں،ابتدائی تحقیقات میں کل بھوشن نے زیادہ ترانکشافات اورمعلومات خود بتائیں۔

Read Comments