Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیراعظم نواز شریف کی خاموشی حیران کن ہے،بھارتی ہم منصب کو ساڑھیوں کے تحفے دینے والے بتائیں کہ بدلے میں خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ کیوں آ رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پاک فوج کی ایک بڑی کامیابی ہے لیکن حکمرانوں کی اس معاملے میں خاموشی معنی خیز ہے،انہیں اس مسئلے پر ہر فورم پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں زیر التواء باب پاکستان منصوبے پر وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مسلم لیگ قاف کی سابق حکومت پر الزام تراشی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ اس منصوبے کا تمام بجٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لگا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب صوبے کے تباہ کن تعلیمی ادارے اور اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بجائے اپنی گڈ گورنس کا تجزیہ کریں۔
لاہور :مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیراعظم نواز شریف کی خاموشی حیران کن ہے،بھارتی ہم منصب کو ساڑھیوں کے تحفے دینے والے بتائیں کہ بدلے میں خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ کیوں آ رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پاک فوج کی ایک بڑی کامیابی ہے لیکن حکمرانوں کی اس معاملے میں خاموشی معنی خیز ہے،انہیں اس مسئلے پر ہر فورم پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔
چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں زیر التواء باب پاکستان منصوبے پر وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مسلم لیگ قاف کی سابق حکومت پر الزام تراشی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ اس منصوبے کا تمام بجٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لگا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب صوبے کے تباہ کن تعلیمی ادارے اور اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بجائے اپنی گڈ گورنس کا تجزیہ کریں۔