مردم شماری پر قائم علی شاہ نے بہادری دکھائی ،مولا بخش چانڈیو

شائع 27 مارچ 2016 01:47pm

کراچی :مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ مردم شماری پروزیراعلی سندھ نے سی سی آئی میں سندھ کا مقدمہ بہادری سے لڑاہے،پانی کے مسئلہ پرسیاست چمکانے کی بجائے مسئلہ حل کرنے کے لیے تعاون کیا جائے ۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہاکہ مردم شماری کے مسئلہ پر سی سی آئی میں قائم علی شاہ نے کوئی کمزوری نہیں دکھائی،سیاسی تماشے کرنے والے ہڑتال کا شوق بھی پورا کرلیں۔

مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ پانی کی مسئلہ پرتحریک انصاف ہمیں دھرنوں سے نہ ڈرائے ، پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنایا جائے۔مشیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ریاستی اداروں سے متعلق وہ کچھ نہیں کہا جومیڈیا میں نشرہوا ہے،پیپلزپارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے۔

Read Comments