Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور میں اقبال ٹاون میں دھماکے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا گلشن اقبال پارک میں ایک موٹر سائیکل میں ہوا ہے جس سے ابتدائی طور پر پچیس افراد جاں بحق اور سو زخمی ہوگئے ، تاہم اب جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اور جناح ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا گیا ۔واضح رہے کہ ایسٹر کے تہوار کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی بڑی تعدا د بھی پارک میں موجود تھی ۔
لاہور میں اقبال ٹاون میں دھماکے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا گلشن اقبال پارک میں ایک موٹر سائیکل میں ہوا ہے جس سے ابتدائی طور پر پچیس افراد جاں بحق اور سو زخمی ہوگئے ، تاہم اب جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اور جناح ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا گیا ۔واضح رہے کہ ایسٹر کے تہوار کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی بڑی تعدا د بھی پارک میں موجود تھی ۔