Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد جاں بحق جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا فیملی پارک میں کینٹین کے قریب کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش بتایا جاتا ہے، پولیس، فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اتوار کے روز لاہور کا فیملی پارک تفریح کرنے والوں سے کھچا کھچ بھرا تھا،سب کچھ ٹھیک تھا ، کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہےپر اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی گونج میں خوشیاں آہوں میں بدل گئیں۔ دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری کا عالم تھا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خوف کے باعث بھگدڑ مچ گئی،بیشتر افراد گر گئے اور پیروں تلے روندے گئے۔ دھماکے سے تاحال اطلاعات کے مطابق ساٹھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہیں ۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا،دھماکے کے وقت پارک میں خواتین اور اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، جو پارک کے گیٹ نمبر ایک پر کینٹین کے قریب ہوا۔شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال جبکہ معمولی زخمیوں کو دیگر اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔اسپتال کے باہر ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا دکھائی دیا۔دھماکے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے پارک اور اطراف کے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
لاہور :لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد جاں بحق جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا فیملی پارک میں کینٹین کے قریب کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش بتایا جاتا ہے، پولیس، فوج اور رینجرز کے دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اتوار کے روز لاہور کا فیملی پارک تفریح کرنے والوں سے کھچا کھچ بھرا تھا،سب کچھ ٹھیک تھا ، کوئی نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہےپر اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی گونج میں خوشیاں آہوں میں بدل گئیں۔
دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری کا عالم تھا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خوف کے باعث بھگدڑ مچ گئی،بیشتر افراد گر گئے اور پیروں تلے روندے گئے۔ دھماکے سے تاحال اطلاعات کے مطابق ساٹھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہیں ۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا،دھماکے کے وقت پارک میں خواتین اور اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، جو پارک کے گیٹ نمبر ایک پر کینٹین کے قریب ہوا۔شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال جبکہ معمولی زخمیوں کو دیگر اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔اسپتال کے باہر ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا دکھائی دیا۔دھماکے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس نے پارک اور اطراف کے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔