لاہور حملے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

شائع 28 مارچ 2016 04:52am

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ لاہور حملے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان وحشی درندوں کو کبھی اپنی زندگیوں اور آزادی کو سلب نہیں کرنے دیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت راولپنڈی میں اعلٰی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا،جس میںڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور دیگر اعلٰی عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لاہور میں خودکش دھماکے کی ابتدائی معلومات کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز جتنی جلدی ممکن ہو آپریشن کریں،لاہور حملے کے ذمہ داروں کے لنکس اور سہولت کاروں کا پتہ چلائے جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ہم ان وحشی درندوں کو کبھی اپنی زندگیوں اور آزادی کو سلب نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف نے خفیہ ایجنسیز کو واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments