Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک پر جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ تین روز تک صوبے بھر میں تمام سرکاری عمارات پر لگے قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک پر جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ تین روز تک صوبے بھر میں تمام سرکاری عمارات پر لگے قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔