دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، رانا ثناءاللہ

شائع 28 مارچ 2016 05:39am

وزیرقانون پنجاب رانا نثا اللہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،،دہشتگرد اب سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لاہور دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 315 زخمی ہوئے ہیں۔ میتوں کو اہل خانہ کے سپرد کیا جارہا ہے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ لاہور دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،،دہشتگرد اب سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود کش بمبار کا سر مل گیا ہے،انسداد دہشتگردی فورس کو کئی ثبوت ملے ہیں،جس پر تحقیقات کی جارہی ہیں

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم آخری دہشتگردی تک یہ جنگ جاری رکھیں گے،انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

Read Comments