اسلام آباد ریلی کے شرکاءاور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

شائع 28 مارچ 2016 05:50am

گزشتہ روز اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،مظاہرین نے جلاو گھیراو بھی کیا،صورتحال خراب ہونے پر ریڈ زون میں فوج کو تعینات کردیا گیا۔

اسلام آباد میں ریلی کے شرکاءریڈ زون پہنچے، مختلف مقامات پر شرکاءاور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہوگئے،انہوں نے جلاو گھیراو بھی کیا اور کئی مقامات پرآگ بھی لگائی۔

صورتحال جب زیادہ خراب ہوئی تو فوج کو طلب کرنا پڑا،آئی ایس پی آر کے مطابق ریڈ زون میں فوج کو بھیجوایا گیا ہے۔ رینجرز اور ایف سی کے دستے ریڈ زون میں موجود ہیں،مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments