Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی ، جبکہ پنجاب حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیرقانون پنجاب رانا نثاءاللہ،سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو گلشن اقبال پارک خودکش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ہے،جاں بحق افراد کے ورثا کو دس لاکھ روپے فی کس،زخمیوں کو تین لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔
لاہور:وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی ، جبکہ پنجاب حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیرقانون پنجاب رانا نثاءاللہ،سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو گلشن اقبال پارک خودکش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ہے،جاں بحق افراد کے ورثا کو دس لاکھ روپے فی کس،زخمیوں کو تین لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔