شائع 28 مارچ 2016 11:33am

ثناءنے اداکاری چھوڑنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ ثناءسعید نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،انہوں نے یہ فیصلہ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناءسعید کا کہنا ہے کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اسلئے اداکاری کو عارضی طور پر خیر باد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پڑھائی کے حصول کیلئے آئندہ ماہ لاس اینجلس جائیں گی جہاں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی،اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میں ہمیشہ کیلئے اداکاری نہیں چھوڑ رہی تعلیم مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اس فیلڈ کو جوائن کرونگی۔

واضح رہے کہ ثناءکرن جوہر کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار نبھا چکی ہیں ۔

Read Comments