Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ کیا ہے اور پاک ترک مشقوں کا معائنہ کیا۔افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ترک مشترکہ مشقیں اتاترک نائن سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتی ہیں۔ دو ہفتوں پرمحیط مشقوں میں مشکل حالات میں آپریشنز کی جانچ کی گئی۔ پہلے سرد اور برف سے ڈھکے علا قے استور اور پھر پبی، جہلم میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں ترک اسپیشل فورسز اور ماوٴنٹین کمانڈوز نے حصہ لیا اورپاک آرمی کے برق رفتار سپاہ کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اِس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک دونوں ممالک کے افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ کیا ہے اور پاک ترک مشقوں کا معائنہ کیا۔افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ترک مشترکہ مشقیں اتاترک نائن سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتی ہیں۔ دو ہفتوں پرمحیط مشقوں میں مشکل حالات میں آپریشنز کی جانچ کی گئی۔ پہلے سرد اور برف سے ڈھکے علا قے استور اور پھر پبی، جہلم میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں ترک اسپیشل فورسز اور ماوٴنٹین کمانڈوز نے حصہ لیا اورپاک آرمی کے برق رفتار سپاہ کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اِس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک دونوں ممالک کے افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔