بلوچستان کو95فیصد پر امن بنادیا ہے،ثناء اللہ زہری

شائع 28 مارچ 2016 05:30pm

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو پچانوے فیصد پر امن بنادیا ہے۔دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، کمانڈ ر سدرن کمانڈ نے کہا کہ قومیں اپنے مستقبل کے لئے قربانیاں دیتی ہیں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

کوئٹہ میں میڈیا ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہناتھا کہ نیشنل میڈیا میں بلوچستان کو مناسب کوریج نہیں دی جارہی پاکستان کی خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے گزرتا ہے اقتصادی راہداری سے صرف بلوچستان نہیں پورا ملک خوشحال ہوگا۔

تقریب سے کمانڈ ر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ قومیں اپنے مستقبل کے لئے قربانیاں دیتی ہیں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اور سیاستدان بہت اچھے ہیں قومی یکجہتی کے لئے بلوچستان کا کردارمثالی ہے۔

Read Comments