Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:لاہور سانحے کے باوجود سندھ حکومت کے کانوں پرجوں تک نا رینگی ، کراچی کی تفریح گاہوں میں سیکیورٹی نام کو نہیں ، شاید انتظار کسی اور بڑے سانحے کا ہے۔لاہور سانحے میں درجنوں افراد جان سے گئے مگر پھر بھی سندھ حکومت خواب غفلت سے بیدار نا ہوئی ، کراچی کی تفریح گاہوں میں سکیورٹی نام کو نہیں ، شہر کی سب سے بڑی تفریح گاہ کراچی زو میں نا تو واک تھرو گیٹس نصب ہیں ، نا ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔ جس کا دل کرے سامان اور منہ اٹھائے بنا تلاشی اندر چلا آئے۔ سانحہ لاہور کے بعد کراچی کی سب سے بڑی تفریح گاہ میں بھی سناٹے کا راج ہے ، چڑیا گھر کی دیواریں خار دار تاروں تک سے محروم ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھی وعدے کے باوجود کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی۔ عدم تحفظ کے سبب شہر قائد میں ساحل سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کی آمد نا ہونے کے برابر ہے۔
کراچی:لاہور سانحے کے باوجود سندھ حکومت کے کانوں پرجوں تک نا رینگی ، کراچی کی تفریح گاہوں میں سیکیورٹی نام کو نہیں ، شاید انتظار کسی اور بڑے سانحے کا ہے۔
لاہور سانحے میں درجنوں افراد جان سے گئے مگر پھر بھی سندھ حکومت خواب غفلت سے بیدار نا ہوئی ، کراچی کی تفریح گاہوں میں سکیورٹی نام کو نہیں ، شہر کی سب سے بڑی تفریح گاہ کراچی زو میں نا تو واک تھرو گیٹس نصب ہیں ، نا ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔ جس کا دل کرے سامان اور منہ اٹھائے بنا تلاشی اندر چلا آئے۔
سانحہ لاہور کے بعد کراچی کی سب سے بڑی تفریح گاہ میں بھی سناٹے کا راج ہے ، چڑیا گھر کی دیواریں خار دار تاروں تک سے محروم ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھی وعدے کے باوجود کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی۔ عدم تحفظ کے سبب شہر قائد میں ساحل سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کی آمد نا ہونے کے برابر ہے۔