پارلیمنٹ ہی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

شائع 17 دسمبر 2015 04:35pm

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی ، ان کا کہنا ہے پارلیمنٹ ہی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی دعوت پرسینیٹ میں پہنچے ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزازاحسن ، شیری رحمن اور دیگر پارٹی سینیٹرز نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد اعتزازاحسن کی زیر صدارت میں پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے ،عوام کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔

فاٹا ریفامزپرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرصحیح معنوں پرعملدرآمد کے لیے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Read Comments