لاہوردھماکہ:حملہ آورکا تعلق کالعدم جماعت سے ہے

شائع 29 مارچ 2016 04:44am

لاہور :لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گلشن پارک میں خودکش حملہ محمد یوسف نامی شخص نے نہیں بلکہ کالعدم جماعت احرار کے دہشتگرد صلاح الدین نے کیا۔

رات گئے لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلشن پارک میں خودکش حملہ صلاح الدین نامی دہشتگرد نے کیا ہے، جس کا تعلق کالعدم جماعت احرار سے ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نامی شخص خودکش حملہ آور نہیں ہے،اس سے قبل مظفرگڑھ کے محمد یوسف نامی شخص کو خودکش حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا۔

Read Comments