Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں سے مبینہ ٹارگٹ کلر،نوسرباز اور دو بھتہ خوروں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر بلال عرف بھیا کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔ پریڈی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان روف اور تنویر کا تعلق لیاری گینگ وار تاجوگروپ سے ہے اور دونوں ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ادھر کرائم برانچ ٹو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے سرغنہ عبدالحمید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی چیک بک برآمد کرلی۔دوسری جانب نیوکراچی سے پولیس نے دو ملزمان دانیال اور ثقلین کو دھرلیا، قائدآباد کے علاقے شیرپاو کالونی میں ذاتی دشمنی پر وزیر بادشاہ نامی ملزم نے فائرنگ کرکے ارشد نامی شخص کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم وزیربادشاہ کواسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں سے مبینہ ٹارگٹ کلر،نوسرباز اور دو بھتہ خوروں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر بلال عرف بھیا کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔
پریڈی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان روف اور تنویر کا تعلق لیاری گینگ وار تاجوگروپ سے ہے اور دونوں ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ادھر کرائم برانچ ٹو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے سرغنہ عبدالحمید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی چیک بک برآمد کرلی۔
دوسری جانب نیوکراچی سے پولیس نے دو ملزمان دانیال اور ثقلین کو دھرلیا، قائدآباد کے علاقے شیرپاو کالونی میں ذاتی دشمنی پر وزیر بادشاہ نامی ملزم نے فائرنگ کرکے ارشد نامی شخص کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم وزیربادشاہ کواسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔