Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے گلشن اقبال پارک سانحے کے شہداءسے اظہار ہمدردی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔ طلباءنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے نعرے بھی لگائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے بالمقابل چئیرنگ کراس چوک پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداءسے اظہار عقیدت کیلئے شمعیں روشن کیں۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ شرکاءنے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو بڑھانے کیلئے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر شرکاءنے پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردوں کیخلاف نعرے درج تھے۔
لاہور:لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے گلشن اقبال پارک سانحے کے شہداءسے اظہار ہمدردی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔ طلباءنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے نعرے بھی لگائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے بالمقابل چئیرنگ کراس چوک پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداءسے اظہار عقیدت کیلئے شمعیں روشن کیں۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ شرکاءنے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کو بڑھانے کیلئے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر شرکاءنے پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردوں کیخلاف نعرے درج تھے۔