اپ ڈیٹ 29 مارچ 2016 06:30am

پاکستانی گلوکارنعمان جاوید کی خودکشی کی کوشش،حالت تشویشناک

لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار نعمان جاوید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی زندگی بچا لی گئی اور اب وہ لاہور کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار نعمان نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے اتنابڑا قدم کیوں اٹھایا اس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق نعمان پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کے ساتھ نکاح کی خبروں کے حوالے ے سخت پریشانی کا شکار تھے ،تاہم ان کے نکاح کی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نعمان گزشتہ کافی عرصے سے کسی کے ساتھ بھی رابطے میں نہیں تھے ،لیکن حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ان کا بیان کہ آپ کے آس پاس کے لوگ کبھی آپ سے خوش نہیں ہوتے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ان کا یہ پیغام ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے اطراف میں موجود لوگوں سے خوش نہیں تھے ،خودکشی کی ایک بڑی وجہ ان کی زندگی میں موجود مشکلات ہو سکتی ہیں۔

Read Comments