ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما ایک بار پھر لوگوں کو ہنسانے واپس آرہے ہیں،اور اس بار وہ اکیلے نہیں بلکہ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے کنگ کپل ایک ساتھ نظر آئیں گے نئے شو دی کپل شرما شو میں۔
اداکار شاہ رخ خان کپل کے شو کے پہلے مہمان بنیں گے ،گزشتہ کافی عرصے پہلے شاہ رخ نے کپل سے وعدہ کیا تھا کہ اگر کپل پھر سے اپنا شو شروع کریں گے تو شاہ رخ ان کے مہمان بنیں گے،شاہ رخ نے اپنا وعدہ نبھایا اور پہنچ گئے شوٹنگ میں۔
واضح رہے کہ کپل کا شو اگلے ماہ اپریل کی تئیس تاریخ کو بھارت کے نجی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا اور اس میں کپل کے ساتھ ان کی پوری ٹیم بھی شامل ہوگی۔